موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا افتتاح، عوام کو بے پناہ ریلیف ملے گا: شہباز شریف
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ سابق رکن سکاٹش پارلیمنٹ حنظلہ ملک نے 10 موٹر بائیک ایمبولینسز کی چابیاں وزیراعلیٰ کو دیں۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے نے موٹر بائیکس ایمبولینس کے ذریعے زخمی شخص کو طبی امداد دینے اور ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 1000 موٹر بائیکس پر مشتمل ایمبولینس سروس کا اجراء تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے کیا جائے گا۔ عملے کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سروس کے اجراءسے جائے حادثات تک فوری رسائی ممکن ہو سکے گی اور عوام کو بے پناہ ریلیف ملے گا۔

Comments
Post a Comment