Posts

Showing posts from April, 2017

Tamam Male and Female ak Bar Zror Parhy

Image
تمام مرد اور خواتین اس کو ایک بار ضرور پڑھیں۔۔۔۔ تمام نوجوان لڑکیوں کے نام ایک پیغام۔۔۔۔۔ مجھے اپنی مسلمان عورتوں سے کچھ کہنا ہے،، خدا کے لیے ہوش کرو، یہ آزادی آزادی کا نعرہ نہ لے ڈوبے تمہیں..  مجھے اس وقت بہت رونا آیا تھا۔ جب آج سے 15 سال پہلے، انٹرنیٹ کیفے سکینڈل کے باعث، اکلوتی بیٹی کی پنکھے سے لٹکی لاش سے باپ لپٹ کر زارو قطار رو رہا تھا۔ مجھے اس وقت بھی رونا آیا، جب ایک خبیث لڑکے نے، ایک لڑکی سے ناراضگی پر، اس کی برہنہ ویڈیو اپ لوڈ کردی، اور اس بے چاری کو اپنی نبض کاٹ کر دنیا سے جانا پڑا۔ مجھے اس وقت بھی رونا آیا، جب ایک لڑکی، ایک لڑکے کے سامنے بے لباس رو رہی تھی، کہ میری ویڈیو ڈیلیٹ کردو۔ اور وہ کہہ رہا تھا کہ میرے دوستوں کو بھی خوش کرو۔ اور اس رات وہ چھت سے کود کر مر گئی۔ مجھے اس وقت بھی رونا آیا، جب ایک لڑکی اپنی سہیلی کے ہمراہ، اپنے محبوب سے ملنے گئی اور وہاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن کر سسک سسک کر مر گئیں۔ اور ہسپتال والوں نے جب فون کیا تو، والدین نے کہا ہماری تو کوئی بیٹی ہی نہیں۔ مجھے اس دن بھی رونا آیا، جب ایک لڑکی کو، اس کےمحبوب نے نشہ آور جو...