کوئٹہ؛ گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے نوا کلی میں گھر میں چولہے کو آگ لگانے کیلئے ماچس جلائی گئی تو دھماکا ہو گیا۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: نوا کلی کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نوا کلی میں واقع گھر میں علی الصبح آگ جلانے کے لئے ماچس کی تیلی کو جلایا گیا تو گیس بھر جانے کے باعث زوردار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 3 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت گل بی بی، رادیکا، تاجو بی بی اور فواد خان کے نامون سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں محمد زیار اور جمشید شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

5 minuts me face ka rang gora karne ka raaj (6 secret) :

How can someone upload adult videos to YouTube without being banned?

صرف 3 دنوں میں پھیپھڑوں کو صحت مند بنائیں