تیار ہو جاو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو 30دن کی مہلت دیدی
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش نے کے خلاف نئی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے فوج کو 30دن کی مہلت دیدی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس میں فوج کو 30 روز کی مہلت دی گئی ہے تاکہ داعش تنظیم کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی وضع کی جائے۔ یہ اقدام ریپبلکن صدر کی جانب سے ان کی انتخابی مہم کے دوران کیا گیا ایک مرکزی وعدہ پورا کرنے کا حصہ ہے۔آرڈر میں عسکری قیادت کو پابندی کیا گیا ہے کہ وہ 30 روز کے اندر ایک جامع حکمت عملی اور متعلقہ منصوبے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو پیش کریں۔ایگزیکٹو آرڈر میں وزیر دفاع جیمس میٹس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ لڑائی کے قواعد و ضوابط کی تبدیلی کے حوالے سے ضروری ہدایات تیار کریں تاکہ داعش کے خلاف طاقت کے استعمال سے متعلق بین الاقوامی قانون سے تجاوز کرنے والے قواعد سے چھٹکارہ پایا جا سکے۔ اسی طرح مذکورہ آرڈر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو مالی رقوم کی فراہمی کے ذرائع اور وسائل کا قلع قمع کرنے کے لیے تجاویز تیار کی جائیں۔ٹرمپ نے جمعرات کے روز “فوس نیوز” پر نشر ہونے والے انٹرو...