کراچی : دبئی جانیوالی پرواز کی چیکنگ کے دوران بیگ سے 6 لاکھ کا سونا غائب

کراچی ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالی پرواز کی چیکنگ کے دوران مسافر کے بیگ سے چھ لاکھ مالیت کا سونا غائب ہوگیا۔سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہونے کے باوجود انتظامیہ سونا ڈھونڈنے میں ناکام ہوگئی۔

مسافر خواتین معراج بانو اور ان کی بیٹی صبا کراچی سے نجی ایئرلائن کی پرواز ایف زیڈ تھری تھری زیرو سے دبئی جا رہی تھیں۔متاثرہ خواتین کے مطابق چیکنگ کے دوران بیگ سے سونا غائب ہوگیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے سونے کی تلاش میں کوئی تعاون نہیں کیا جارہا۔ دونوں خواتین کو رات ساڑھے بارہ بجے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا۔ سونا غائب ہونے کے باعث ماں،بیٹی کی پرواز بھی نکل گئی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہونے کے باوجود سونا ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے سامان سے سونا کیسے غائب ہوا جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں دکھا رہی ہے۔

18.01.17 AbbTakk News Abbtakk Pakistan Gold theft karachi-airport 2017-01-18
nehal qavi

Comments

Popular posts from this blog

5 minuts me face ka rang gora karne ka raaj (6 secret) :

How can someone upload adult videos to YouTube without being banned?

صرف 3 دنوں میں پھیپھڑوں کو صحت مند بنائیں