جسم میں پانی کی کمی کی حیران کن علامات
ئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کئی کئی گھنٹے اپنے کام میں مصروف رہنے کے باعث پانی پینا بھول جاتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوتا ہے کیونکہ جسم کو اس سیال کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اپنے افعال مناسب طریقے سےجاری رکھ سکے جبکہ توانائی اور توازن بھی اس کی مدد سے ہی ممکن ہوتا ہے۔موسم چاہے سردی کا ہو یا گرمی کا مگر مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت جسم کو ہر وقت ہوتی ہےجس کی کمی کی صورت میں آپ کو مختلف مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔یہاں چند ایسی ہی علامات کا ذکر ہے جو صرف پانی کے چند گلاس پینے سے دور کی جاسکتی ہیں۔سانس کی بوہر وقت پیاز یا لہسن کو سانس کی بو کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا، درحقیقت پانی منہ میں جاکر لعاب دہن کو بو پیدا نہیں کرنے دیتا، تو اگر آپ پانی کی کمی کے شکار ہیں تو سانس کی بو کا سامنا ضرور ہوگا۔ ایک تحقیق کے مطابق منہ زیادہ دیر تک خشک رہے تو منہ میں موجود بیکٹریا بدبو دار ہوجاتے ہیں جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔ذہنی الجھناگر اکثر ذہنی طور پر الجھن کا شکار ہوتے ہیں تو یہ کئی عارضوں کی علامت ہوسکتی ہے، تاہم اگر آپ نے کافی دیر سے مناسب مقدار میں پانی نہیں پیا تو یہ واضح طور پر اشارہ ...