ایف آئی اے نے سپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان، ناصر جمشید، خالد لطیف اور محمد عرفان کو نوٹس جاری کردیئے 16 مارچ 2017 (22:08) کھیل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے سپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان، ناصر جمشید، خالد لطیف اور محمد عرفان کو نوٹس جاری کردیئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے یہ نوٹس سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کے لیے جاری کیے ہیں اور کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ 20 اور21 مارچ کو پیش ہوکر اپنے بیانات قلم بند کرائیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات پاکستان کرکٹ بورڈ کی باضابطہ درخواست پر کی جا رہی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

5 minuts me face ka rang gora karne ka raaj (6 secret) :

How can someone upload adult videos to YouTube without being banned?

صرف 3 دنوں میں پھیپھڑوں کو صحت مند بنائیں